تازہ ترین
>>ایف بی آر نے ستمبر کیلئےمقرر 795 ارب ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرلیا>>نوازشریف کی واپسی پرقانون اپناراستہ اختیارکرے، عمران خان کا مقابلہ فوج نہیں ریاست کے ساتھ ہے، انوارالحق کاکڑ>>60 ڈالر فی بیرل تیل کا طویل مدتی معاہدہ، پاکستانی وفد 10 اکتوبر کو روس روانہ ہوگا>>بلوچستان میں ایم ڈی کیٹ کے پرچے آﺅٹ ہونا انتظامی نااہلی ہے، ٹیسٹ منسوخ کیا جائے، پی ایس ایف>>ڈیرہ بگٹی سے اغوا 6 فٹبالرز میں 4 بازیاب، گھروں تک پہنچا دیا گیا>>مستونگ بم دھماکہ انتظامیہ کی نااہلی ہے، حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی، اسرار زہری>>مستونگ خودکش دھماکے کا مقدمہ نامعلوم حملہ آوروں کیخلاف درج>>جامعہ تربت کا وائس چانسلر کی زیرصدارت ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا 17 ویں اجلاس>>دھماکے سے متعلق تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے، نگران وزیراعلیٰ بلوچستان>>کوئٹہ ،کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا ٹراما سینٹر کا دورہ، زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کرنے کی ہدایت

سعودی عرب کاسویلین جوہری پروگرام تیارکرنیکا اعتراف

, ,

سعودی عرب اپنے سویلین جوہری پروگرام کو فروغ دے رہا ہے اور وہ اس پروگرام کے لیے امریکا کو بولی لگانے والوں میں شامل کرنے کو ترجیح دیتا ہے
یہ بات سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے امریکی ہم منصب انٹونی بلینکن کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ کچھ اور ممالک بولی لگا رہے ہیں، اور ظاہر ہے، ہم دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی کے ساتھ اپنا پروگرام وضع کرنا چاہتے ہیں، اور اس کے لیے ایک خاص معاہدے کی ضرورت ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ بعض امور پر ہمارے اختلافات ہیں۔اس لیے ہم ایک ایسا طریق کار تلاش کرنے پر کام کر رہے ہیں جس کے ذریعے ہم سویلین جوہری ٹیکنالوجی پر مل کر کام کر سکیں۔ لیکن، آپ جانتے ہیں، ہم اس پروگرام پر آگے بڑھنے کا ارادہ رکھتے ہیں‘‘۔

سعودی عرب نے اپنے پاس موجود یورینیم کو افزودہ کرنے اور پھر ایندھن فروخت کرنے کے لیے امریکی ٹیکنالوجی کی درخواست کی ہے۔ بصورت دیگر سعودی حکام کا کہنا ہے کہ وہ مدد کے لیے چین، روس یا فرانس کی طرف دیکھ سکتے ہیں۔سعودی وزیرخارجہ بھی ممکنہ طور پران ممالک کی جانب اشارہ کررہے تھے۔

اس سے قبل محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ سعودی عرب کی صاف توانائی کی منتقلی کی حمایت کے لیے پرعزم ہے، جس میں پرامن جوہری توانائی پروگرام تیار کرنے کی کوششیں بھی شامل ہیں، لیکن انھوں نے سعودی عرب کے یورینیم افزودگی کے منصوبوں کے لیے امریکی منظوری کا اشارہ دینے سے گریز کیا۔

اس ترجمان نے اس وقت العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’امریکا طویل عرصے سے یورینیم کی افزودگی کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور عالمی سطح پر ایندھن کی ری پروسیسنگ ٹیکنالوجیوں پر خرچ کر رہا ہے،

Leave a Reply