ساکران حب ‘بوسیدہ لاش برآمد

, ,

حب/گڈانی: ساکران 6نالہ کے قریب سے کئی روز پرانی نامعلوم شخص کی نعش برآمد اور گڈانی میں مچھلی کا شکاری حرکت قلب بند ہونے کے سبب جاں بحق ،دونوں نعشیں حب اسپتال منتقل کر گئیں ،ضروری کاروائی کے بعد ایک نعش ورثاءکے حوالے جبکہ نامعلوم شخص کی نعش ایدھی سرد خانہ کراچی منتقل کردیا گیا اس حوالے سے ایدھی ذرائع کے مطابق ایک اطلاع پر گزشتہ روز ایدھی ریسکیو ٹیم نے ساکران 6نمبر نالہ کے قریب جھاڑیوں سے کئی روز پُرانی 40سالہ ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد کر کے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب منتقل کردیا گیا بعدازاں ایدھی سرد خانہ کراچی سہراب گوٹھ روانہ کردیا گیا گڈانی سے نمائندے کے مطابق گزشتہ شب گڈانی جیٹی کے قریب مچھلی کا شکار کرتے 52سالہ شکیل ولد یونس نامی مچھلی کا شکار ی حرکت قلب بند ہونے کے سبب جاں بحق ہو گیا نعش ایدھی ایمبولینس سروس کے ذریعے حب اسپتال منتقل کردیا گیا او ر ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا متوفی کراچی کا رہائشی تھا ۔

Leave a Reply