روس سے جنگ،امریکہ کا یوکرین کو مزید ہتھیار دینے کا اعلان

, ,

واشنگٹن : سات ماہ قبل روس اور یوکرین کی جنگ کے آغاز سے امریکہ کی جانب سے یوکرین کی مدد جاری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے وائٹ ہاﺅس کو ارسال میمو میں کہاگیاکہ امریکی صدر بائیڈن نے روس کیخلاف جنگ میں یوکرینی فوج کیلئے 600 ملین ڈالر کے نئے ہتھیاروں کے پیکیج کا اعلان کردیا۔بائیڈن نے امریکی ذخائر میں موجود زائد ہتیھاروں کی منتقلی کے اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے یوکرین کیلئے اس امداد کا اعلان کیا ہے۔جاری میمو میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اس پیکج میں کونسے ہتیھار یوکرینی فوج کو بھیجے جائیں گے، تاہم ذرائع نے بتایا کہ پیکج میں یوکرین کیلئے مزید ھمارس میزائل اور دیگر سامان شامل ہے۔ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی استدعا کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ پیکج میں دور تک گولے داغنے والے ہاٹزرز کے لئے گولہ بارود بھی شامل ہو گا۔ امریکی میمو میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ پیکج فوجی تربیت کے لیے استعمال کیا جائے گا۔امریکی صدارتی دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ امداد سامان اور خدمات کے ساتھ ساتھ فوجی تربیت کا بھی احاطہ کئے ہوئے ہے۔ بیان میں بالخصوص اس پیکج میں شامل ہتھیاروں کی وضاحت نہیں کی گئی

Leave a Reply