
دنیا بھرمیں غلامی کے خاتمے کا عالمی دن آج منایا جارہاہے
اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھرمیں غلامی کے خاتمے کا عالمی دن آج -2دسمبربروز جمعةالمبارک کو منایا جائےگااس دن کی مناسبت سے احمدیارسمیت ملک بھر میں آگاہی واکس ، سیمینارز اورتقریبات انعقاد پذیر ہوں گی جس کا مقصد انسانی سمگلنگ ، بچیوں کی جبری شادی ،چائلڈ لیبر کی بدترین شکلیں ،جنسی استحصال جیسے سنگین جرائم کا خاتمہ اس دن کے مقاصد ہیں جبکہ غریبوں ،نسلی گروپوں ،اقلیتوں اور تارکین وطن ،نادار خواتین کے ساتھ نارواسلوک کے خلاف اظہار ہمدردی کرنا ہے الیکٹرانک میڈیاپروگرامز نشر اور پرنٹ میڈیا خصوصی فیچر شائع کریں گے ۔