تازہ ترین
>>ایف بی آر نے ستمبر کیلئےمقرر 795 ارب ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرلیا>>نوازشریف کی واپسی پرقانون اپناراستہ اختیارکرے، عمران خان کا مقابلہ فوج نہیں ریاست کے ساتھ ہے، انوارالحق کاکڑ>>60 ڈالر فی بیرل تیل کا طویل مدتی معاہدہ، پاکستانی وفد 10 اکتوبر کو روس روانہ ہوگا>>بلوچستان میں ایم ڈی کیٹ کے پرچے آﺅٹ ہونا انتظامی نااہلی ہے، ٹیسٹ منسوخ کیا جائے، پی ایس ایف>>ڈیرہ بگٹی سے اغوا 6 فٹبالرز میں 4 بازیاب، گھروں تک پہنچا دیا گیا>>مستونگ بم دھماکہ انتظامیہ کی نااہلی ہے، حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی، اسرار زہری>>مستونگ خودکش دھماکے کا مقدمہ نامعلوم حملہ آوروں کیخلاف درج>>جامعہ تربت کا وائس چانسلر کی زیرصدارت ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا 17 ویں اجلاس>>دھماکے سے متعلق تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے، نگران وزیراعلیٰ بلوچستان>>کوئٹہ ،کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا ٹراما سینٹر کا دورہ، زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کرنے کی ہدایت

خبردار! اب خواب ریکارڈ بھی ہوسکتے ہیں

, ,

دنیا انسانی خیال سے زیادہ تیز رفتاری سے ترقی کر رہی ہے اور اب ایسے آلات سامنے آ رہے ہیں جو انسان کے نیند میں دیکھے گئے خواب ریکارڈ کریں گے۔

دنیا انسانی خیال سے زیادہ تیز رفتاری سے ترقی کر رہی ہے اور اتنی ٹیکنالوجی میں اتنی جدت آ رہی ہے کہ عام انسانی عقل کا اس پر یقین کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن حیران کرتی اس ترقی کا راستہ روکا نہیں جا سکتا ہے۔

اب جاپان جو سوئی سے لے کر بلٹ ٹرینوں تک جدید ترین مشینری اور ایجادات میں سرفہرست ہے اب ایسے آلات تیار کر رہا ہے جو انسان کے نیند میں دیکھے گئے خواب نہ صرف پڑھ سکتے ہیں بلکہ انہیں ریکارڈ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپانی سائنسدانوں نے خوابوں کو ریکارڈ کرنے اور بعد میں متعلقہ تصاویریا ویڈیوز میں تبدیل کرنے کے لیے ایم آر آئی مشین ٹیکنالوجی (میگنیٹک ریزوننس امیجنگ) کا استعمال کیا ہے، تاکہ خوابوں کو دوبارہ دیکھا جا سکے۔

ایم آر آئی مشین جو عام طور پر دماغ پر پہنچنے والے نقصانات، فالج، کینسر، ریڑھ کی ہڈی، آنکھ یا دیگر چوٹوں کے معاملات میں پورے جسم کا معائنہ کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ جو انسانی جسم میں جھانکنے کے لیے مضبوط مقناطیس کے استعمال کے اصول پر عمل کرتے ہوئے ایک طاقتور مقناطیسی میدان اور ریڈیو فریکوئنسی کرنٹ پیدا کرتی ہے۔

جب مقناطیسی فیلڈ کا اطلاق ہوتا ہے تو جسم میں موجود پروٹون انہیں اپنی سمت میں سیدھ میں لاتے ہیں۔ ریڈیو فریکونسی کرنٹ پر پروٹون توازن سے باہر گھومتے ہیں اور توانائی کو جاری کرتے ہیں جو مشین میں نصب سینسر کے ذریعہ ریکارڈ کی جاتی ہے۔ ریکارڈ شدہ توانائی کو تصویر بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

ایم آر آئی مشین کی اسی خوبی کو اب سائنسدان انسان کے سوتے میں دیکھے گئے خواب کے بارے میں جاننے اور اس کو ریکارڈ کرنے کے لیے استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

یہ مشین سوئے ہوئے شخص کے دماغ کی سرگرمیوں کو ریکارڈ کرتی ہے اور اس سے حاصل کردہ ڈیٹا کو ان نظاموں میں مربوط الگورتھم کے ذریعے پروسیس کیا جاتا ہے جو خواب کی تشکیل نو کرتے ہیں۔

تاہم اس حوالے سے تجربات کرنے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی میں ابھی مزید بہتری کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے حاصل کردہ نتائج کی درستگی صرف 60 فیصد ہے تاہم اس حوالے سے کیے گئے تجربات میں ہونے والی اس پیش رفت کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ اسے دماغ کے ان سرکٹس تک استعمال کیا جا سکتاہے جو اب تک سمجھ نہیں آئے ہیں۔

Leave a Reply