خاتون سے دست درازی پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی کی ضمانت منظور

, ,

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی کو عدالت میں پیش عدالت نے شبیر قریشی کی 10 ہزار روپے میں ضمانت منظور کرلی، عدالت میں پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنان بھی موجود تھے جو عدالت کی راہداری میں نعرے بازی کررہے تھے۔ بعدازاں رہا ہوتے ہی شبیر قریشی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے مجھے اغواء کرکے 12 گھنٹے تک آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر حبس بے جا میں رکھا، ان کا کہنا تھا کہ اگر بروقت میرے اغواء کی فوٹیج اہل خانہ دیکھ نہ پاتے اور پارٹی کے ساتھی احتجاج نہ کرتے تو میری بازیابی ممکن نہ تھی، ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اندرون سندھ میں بلدیاتی نظام پر قبضہ کے بعد کراچی میں بھی ٹائون اور یوسیز کی سطح پر قبضے کا خواب دیکھ رہی ہے اور یہ سب اسی کا شاخسانہ ہے۔

Leave a Reply