حب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس آفیسر کے بیٹے کو قتل کردیا

, ,

لسبیلہ : نواب شاہ پولیس آفیسر کے بیٹے کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا،ملزمان فرار ہو گئے،مقتول کی نعش حب مشرقی بائی پاس سے ملی مقتول منگل کے روز نواب شاہ سے کراچی آیا جس کے بعد اسکا موبائل فون بندہو گیا اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ بدھ کی صبح سویرے ایک اطلاع ملنے پر حب سٹی پولیس نے مشرقی بائی پاس سے 21سالہ ایک نوجوان کی نعش برآمد کر کے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب منتقل کی اس بارے میں رابطہ کرنے پر SHOحب سٹی مصطفی شاہ نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 21سالہ وقار ولد مجاہد ساکن نواب شاہ سندھ کے نام وپتہ سے ہوئی ہے پولیس کے مطابق مقتول کو سر پر گولی مار کر قتل کرنے کے بعد نامعلوم قاتل فرار ہو گئے مقتول نواب شاہ پولیس کے اے ایس آئی مجاہد کا بیٹا تھا پولیس کے مطابق مقتول منگل کے روز دن 12بجے نواب شاہ سے کراچی کیلئے روانہ ہوا اور شام 5بجے کراچی لیاقت آباد پہنچا جبکہ مقتول کے موبائل فون کی لوکیشن جمشید ٹاؤن کراچی میں ٹریس ہونے کے بعد موبائل سوئچ آف ہو گیا حب سٹی پولیس کے مطابق مقتول کی نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے تاہم فی الوقت قتل کی کوئی وجہ سامنے نہ آسکی ہے

Leave a Reply