
جولائی میں مدت مکمل ہونے کے بعد اسمبلیاں تحلیل ہوسکتی ہیں
کوئٹہ : اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی نے عندیہ دیا ہے کہ اسمبلیاں جولائی میں مدت مکمل ہونے کے بعد تحلیل ہوسکتی ہیں ۔ جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر اسپیکر میر جان محمد جمالی نے کہا کہ اسمبلی کا یہی چلہ رہ گیا ہے جولائی کے بعد ہم میدان عمل میں چلے جائیں گے ۔