جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے، زمرک اچکزئی

, ,

کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر خوراک انجینئر زمرک خان اچکزئی نیسینیٹر حاجی عدیل (مرحوم)کی چھٹی برسی پر ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حاجی عدیل نے پشتونوں کے حقوق اور مسائل کے حل کیلئے بہت جدوجہد کی ہے اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا برسی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاجمہوریت اور پارلیمان کی بالادستی پر یقین رکھنے والے حاجی عدیل مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیگی، ساتویں این ایف سی ایوارڈ کے اجرا میں مرحوم محمد عدیل خان نے ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔ اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حاجی عدیل مرحوم نے محکوم و مظلوم قومیت کے حقوق کی جدوجہد ساری زندگی جاری رکھی۔ بجلی منافع کے بقایا جات، 18ویں آئینی ترمیم اور صوبائی حقوق کیلئے انکا کردار انتہائی متحرک اور جاندار رہا۔ پشتون قومی تحریک اور مظلوم قومیتوں کے حقوق کی جنگ میں حاجی عدیل جیسی شخصیات کی کمی ہمیشہ محسوس ہوگی۔ سینیٹر حاجی عدیل (مرحوم) مرتے دم تک اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے باچاخان کے سپاہی رہے۔ پاکستانی سیاست میں دلیل کی گفتگو کا فقدان دیکھ کر ہر ذی شعور شخص کو حاجی عدیل یاد آئیں گے۔ چھٹی برسی پر پوری قوم انکی جدوجہد کو سلام پیش کرتی ہے انہوں نے کہا کہ حاجی عدیل کی پوری زندگی اس مٹی اور اپنی قوم سے محبت میں گزری، ایک لمحہ بھی وہ اپنی جدوجہد سے غافل نہیں رہے۔ پختونخوا بالخصوص اور پاکستان بالعموم صوبائی حقوق کیلئے سینیٹر حاجی عدیل کا مشکور رہے گا۔ پاکستان میں آئین کی بالادستی اور آمریت کے خلاف جدوجہد میں صعوبتیں برداشت کیں لیکن وہ جمہوری جدوجہد میں ڈٹے رہے۔ 18ویں آئینی ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کا اجرا حاجی عدیل مرحوم کی کاوشوں اور محنت سے ہی ممکن ہوا تھا۔ سینیٹر حاجی عدیل مرحوم کے مخالفین بھی مانتے ہیں کہ انہوں نے کبھی بھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں حاجی عدیل جیسے متحرک، صاف گو اور دلائل پر بات کرنیوالے کم ہی ہوں گے۔ انکا سیاسی و قومی کردار رہتی دنیا تک یاد رکھا جائیگا۔ موجودہ حالات کے پیش نظر جمہوری نظام کو درپیش حالات کے مقابلے کیلئے ہمیں حاجی عدیل جیسے لوگوں کی اشد ضرورت ہے۔ انکے کردار اور جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہوئے عہد کرتے ہیں کہ قومی حقوق کی جنگ میں کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹیں۔

Leave a Reply