جامعہ تربت کا وائس چانسلر کی زیرصدارت ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا 17 ویں اجلاس

, ,

تربت : جامعہ تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جان محمد نے کہاہے کہ ہم جامعہ تربت کو اس خطے میں جدیدعلوم اور تحقیق کا مرکز بنانے کے لیے ایک اسٹریٹجک پلان پر کام کر رہے ہیں تاکہ مستقبل میں ملک اوربیرون ملک سے محققین تحقیقی سرگرمیوں کے لئے اس ادارے کا رخ کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ تربت کے ویڈیو کانفرنس ہال میں ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کے 17 ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ یہ بات انتہائی خوش آئند ہے کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ فیکلٹی ممبران کی بدولت ہمارے ادارے نے اعلیٰ تعلیم اور معیاری تحقیق کے میدان میں نمایاں ترقی کی ہے ، وائس چانسلر نے کہا کہ ہم معاشرے کی بہتری اور ملک کے اس حصے میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے یونیورسٹی کے سلوگن روایات و اقدار کی پاسداری، انوویژن اور تعلیم وتحقیق کے میدان میں ایکسیلنس کے حصول میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، قبل ازیں ڈین اکیڈمکس ڈاکٹر عدیل احمد نے اجلاس کا ایجنڈا غور و خوض اورضروری فیصلے کے لیے ارکان کے سامنے پیش کیا جن میں ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کے 16 ویں اجلاس کے منٹس، انسٹی ٹیوٹ آف بلوچی لینگویج اینڈ کلچر کے ایم فل سکالرز کی مقالہ جات کی تشخیصی رپورٹس کے علاوہ شعبہ کیمسٹری، آئی بی ایل سی اور بزنس ایڈمنسٹریشن کیایم فل/ ایم ایس سکالرز کے توسیعی کیسزشامل تھیں، مزید برآں اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی گریجویٹ تعلیمی پالیسی (جی ای پی 2023)کو اپنانا اور موجودہ گریجویٹ رولز میں ترامیم پر تبادلہ خیال کیاگیا،اجلاس میں ڈینز، رجسٹرار، ڈائریکٹر کیوای سی ، ڈائریکٹر اورق ، ڈائریکٹر اکیڈمکس ، کنٹرولر امتحانات اورجامعہ تربت کے ساتھ الحاق شدہ کالجوں کے پرنسپلز اور بورڈ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔

Leave a Reply