بھارت کا ’بھروس‘ نامی موبائل آپریٹنگ سسٹم تیار کرنے کا دعویٰ

, ,

نئی دہلی:انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے ابھرتے ہوئے ملک بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے ماہرین نے گوگل کے اینڈرائیڈ اور آئی فون کے آئی او ایس کے ٹکر کا موبائل آپریٹنگ سسٹم تیار کرلیا۔ بھارتی وزارت تعلیم کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے ’انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی‘ مدراس (چنئی) کے انجنیئرز نے ’بھروس‘ نامی آپریٹنگ سسٹم تیار کرلیا۔بھارت کی جانب سے آپریٹنگ سسٹم کی تیاری کے دعوے کے بعد وہ امریکا اور چین کے بعد تیسرا ملک بن گیا، جہاں کے مقامی ماہرین نے موبائل آپریٹنگ سسٹم تیار کیا ہے۔اس وقت دنیا بھر کے موبائل فونز آئی فون کے آئی او ایس اور گوگل کے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر چل رہے ہیں جب کہ بعض موبائلز میں چینی کمپنی ہواوے کی جانب سے تیار کردہ ا?پریٹنگ سسٹم بھی چل رہا ہے۔تاہم ہواوے اور ایپل کے آپریٹنگ سسٹمز مخصوص موبائل فونز میں ہی چل رہے ہیں جب کہ اینڈرائیڈ کا آپریٹنگ سسٹم متعدد کمپنیز کے موبائل کو آپریٹ کرتا ہے۔

Leave a Reply