بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے خدمات پرپاکستان کیلئے گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ

, ,

لاہور:بچوں کے استحصال کی روک تھام اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے خدمات پرگلوبل کولیبو ریٹو اٹلی کی جانب سے چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کو گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ سے نوازا گیا۔یہ ایوارڈ انہیں اٹلی کے شہر روم میں دیا گیا۔پاکستان کے علاوہ دنیا بھر سے بچوں کے استحصال سے بچا ؤاوران کے حقوق کے تحفظ پر کام کرنے پر صرف 10 افراد کو گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ سے نوازا گیا۔گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں یونیسف کی ڈائریکٹر، چائلڈ یو ایس اے کے سی ای او، سیرالیون کی خاتون اول، ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر، ہالی وڈ کے اداکار ٹیلر پیری اور دیگر شامل ہیں۔ چیئر پرسن سارہ احمد نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے کام کا موقع دیا اور ہمیشہ سپورٹ کیا۔

Leave a Reply