بلوچ قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے‘ نور محمد دمڑ

, ,

کوئٹہ:سینئر صوبائی وزیر نور محمد دمڑ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے طاقت ور کردار سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔ یہ صرف معلومات تک فوری رسائی کا ذریعہ ہے معلومات سچ تھی یا جھوٹ اس کا تعین ہوتے ہوتے بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے۔ہم جانتے ہیں کہ سرد جنگ کے زمانے میں امریکہ نے سویت یونین کے خلاف اس آپشن کو خوب استعمال کیا تھا۔آئے دن بھارتی خفیہ ایجنسیز بلوچستان میں حالات خراب کرنے میں مصروف رہتے ہیں کئی دہشت گرد بلوچستان سے پکڑے جاتے ہیں۔دہشت گرد سوشل میڈیا پربلوچستان کے خلاف پراپیگینڈے کرتے رہتے ہیں۔ جعلی ٹویٹر اور فیس بک اکاونٹ بناتے ہیں اور پاکستان اور آرمی کے خلاف پراپیگینڈے کرتے ہیں۔  پروپیگنڈے کی تازہ مثال  بلوچ عسکریت پسندوں کی مشترکہ تنظیم ‘براس’ کی طرف سے ہیلی کاپٹر مار گرانے کی ذمہ داری قبول کرنے سے متعلق تھی۔ براس میں بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے)، کالعدم بلوچ ری پبلکن آرمی (بی آر اے) اور کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) پر مشتمل ہے۔جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا۔ ہیلی کاپٹر حادثے کی خبر وائرل ہونے کے بعد بعض شرپسند عناصر نے زہر اگل کردینا شروع کیا،قومی سانحے پر منفی پروپیگنڈے پھیلا کر ان لوگوں نے قوم کو اپنی اصلیت دکھا دی۔سینر صوبائی وزیر نے کہا کہ نہایت شرم کی بات ہے کہ  ملک دشمن عناصر  عورتوں ڈھال بنا کر استعمال کرتے ہیں۔ برین واش   کر کے ان لوگوں کو اپنے مذموم عزائم کے لیے استعمال کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم دہشتگرد تنظیموں کو نہیں مانتی کیونکہ ان تنظیموں کا کام بلوچستان کی ترقی میں روکاوٹ پیدا کرنا ہے تاکہ ان کو انڈیا کی فنڈنگ ملتی رہے اور یہ دہشت گردی کی کارروائیاں کرتے رہے۔یہ غدار اس حد تک آگئے ہیں کہ اپنے لوگوں کا نقصان کرنا شروع کردیا ہے  حرام مال انسان کو بے حس  بنادیتا ہے۔بلوچ عوام افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کسی بھی ملک دشمن پروپیگنڈے کا حصہ نہیں بنے گی۔ملک دشمن عناصر بے نقاب ہو چکے ہیں۔بلوچستان میں بے گناہ انسانوں کو جتنا ان دہشتگردوں نے نقصان پہنچایا اتنا کسی اور نے نہیں پہنچایا۔ سینئر صوبائی وزیر نے مزید کہا کہپاکستانی قوم اور اس کی افواج عزم اور جانفشانی کی علامت ہیں کہ ان کی قربانیاں اور کامیابیاں اظہرمن الشمس ہیں۔  پاک فوج کے خلاف ایسے پروپیگنڈے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ اس خطے کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے پاکستان کا کردار اور اسکی بے مثال قربانیاں بھی پوری دنیا کے سامنے ہیں۔امن کے دشمن عبرت ناک انجام سے دوچار ہوں گے۔ انکا کبھی جھوٹا پروپیگنڈا کامیاب نہیں ہوگا۔ انشاء? اللہ جلدی پاک آرمی اور ایف سی بلوچستان کی کوششوں سے بلوچستان پر امن اور ترقی یافتہ ہوگا اور دشمن نابود ہونگے۔

Leave a Reply