بعض افراد سیاسی کارکنوں کو اسیر اور خاموش کرنے کی کوششوں میں ہیں، بی ایس او پجار

, ,

کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار وحدت بلوچستان کے ترجمان نے جاری کردہ بیان کہا کہ سیاسی کارکنان کو ہراساں کرنا دھمکیاں دینا اور خوفزدہ کرنے کی کوشش آج کی نہیں اب جب گوادر میں سیاسی تحریک شروع ہوئی ہے تو ایسے افراد جو کچھ مراعات و مفادات کے لئے سیاسی کارکنوں کو اسیر یا پھر خاموش کرنے کی کوششوں میں ہیں جن کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے اور ہر ایک ظلم کے سامنے پہلے سے زیادہ توانا آواز کے ساتھ کھڑے ہونگے۔ یہ بات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم کسی بھی تفریق سے پاک بلوچ وطن و قوم کی خوشحالی کے لئے کوشاں ہیں اور اس سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اس سے قبل بھی ہمارے سینئر رہنماﺅں کو دھمکیاں موصول ہوئی ہیں جس سے اب یہ محسوس کیا جارہا ہے کہ ایک منظم طریقے سے بی ایس او پجار کے کارکنان کو ہراساں و خوفزدہ کیا جارہا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اپنی جمہوری، سیاسی لائن پر ایک قدم پیچھے نہیں ہٹے گی، سر زمین پر ظلم و قومی نابرابری و استحصال کیخلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ ترجمان نے کہا کہ گوادر کی ضلعی انتظامیہ و پولیس کے ذمہ داران کو خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ اگر بی ایس او ( پجار) گوادر زون کے نائب صدر جن کو دھمکی موصول ہوئی ہے یا کسی بھی کارکن کو گوادر میں کوئی نقصان پہنچتا ہے تو اس کی ذمہ دار ضلعی انتظامیہ و پولیس ہوگی

Leave a Reply