بسمہ معروف نے سابق کپتان ثناء میر سے اہم اعزاز چھین لیا

, ,

لاہور: قومی ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے سابق کپتان ثناء میر کا اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف آج آئرلینڈ کے خلاف میچ کھیلنے کے ساتھ ہی ون ڈے میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے سب سے زیادہ میچز کھیلنے والی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں۔

بسمہ معروف آئر لینڈ کے خلاف اپنے کیرئیر کا 121 واں ون ڈے میچ کھیل رہی ہیں جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ سیریز کا آخری میچ ہے۔ پاکستان کو آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔

ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے، فیملی اور اپنے شوہر کی شکر گزار ہوں جنہوں نے سپورٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ میں ثنا میر کی قیادت میں بہت کھیلی وہ انسپائریشن ہیں، کل کا میچ ہمارے لئے اہمیت کا حامل ہوگا، آئی سی سی چیمپئین شپ کے لئے تمام پوائنٹس حاصل کرنا پہلا ہدف ہے۔

اس سے قبل قومی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر 120 ون ڈے میچز کے ساتھ سب سے زیادہ ون ڈے میچز کھیلنے والی ویمن کرکٹر ہیں۔

Leave a Reply