تازہ ترین
>>ایف بی آر نے ستمبر کیلئےمقرر 795 ارب ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرلیا>>نوازشریف کی واپسی پرقانون اپناراستہ اختیارکرے، عمران خان کا مقابلہ فوج نہیں ریاست کے ساتھ ہے، انوارالحق کاکڑ>>60 ڈالر فی بیرل تیل کا طویل مدتی معاہدہ، پاکستانی وفد 10 اکتوبر کو روس روانہ ہوگا>>بلوچستان میں ایم ڈی کیٹ کے پرچے آﺅٹ ہونا انتظامی نااہلی ہے، ٹیسٹ منسوخ کیا جائے، پی ایس ایف>>ڈیرہ بگٹی سے اغوا 6 فٹبالرز میں 4 بازیاب، گھروں تک پہنچا دیا گیا>>مستونگ بم دھماکہ انتظامیہ کی نااہلی ہے، حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی، اسرار زہری>>مستونگ خودکش دھماکے کا مقدمہ نامعلوم حملہ آوروں کیخلاف درج>>جامعہ تربت کا وائس چانسلر کی زیرصدارت ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا 17 ویں اجلاس>>دھماکے سے متعلق تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے، نگران وزیراعلیٰ بلوچستان>>کوئٹہ ،کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا ٹراما سینٹر کا دورہ، زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کرنے کی ہدایت

ایک خوراک والی ریبیز ویکسین کے حوصلہ افزاء نتائج

, ,

آکسفورڈ: ایک تحقیق کے ابتدائی نتائج کے مطابق ایک خوراک والی ریبیز کی نئی ویکسین ریبیز بیماری کے خلاف تحفظ میں مؤثر پائی گئی ہے، پہلے مرحلے کے کلینیکل ٹرائلز کے نتائج کے مطابق یہ ویکسین محفوظ ہے۔

اس نئی ویکسین کا مقصد موجودہ ریبیز کی ویکسین کو درپیش مسائل کا حل ہے جن میں ان کا مہنگا اور ایک سے زیادہ خوراکوں کا ہونا شامل ہیں۔محققین کا کہنا ہے کہ نئی ریبیز ویکسین ہر سال ہزاروں لوگوں کو اس بیماری کے سبب واقع ہونے والی موت سے بچا سکے گی۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور تجربے کے سربراہ محقق  سینڈی ڈگلس کا کہنا تھا کہ ہم حاصل ہونے والے ان ابتدائی نتائج سے بے حد خوش ہیں، اس ویکسین کی کارکردگی ہماری توقعات سے بہتر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ ویکسینز کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ وہ مہنگی ہیں اور ان کی متعدد خوراکوں کی ضرورت ہوتی ہے، ہم بہت پُرامید ہیں کہ نئی ویکسین معمول کی کم قیمت اور ایک خوراک والی ویکسی نیشن کو ممکن بنائے گی۔

واضح رہے کہ ویکسین کے یہ تجربات آکسفورڈ یونیورسٹی میں کیے گئے اور ایسا پہلی بار ہوا کہ نئی ریبیز ویکسین کے تجربات انسانوں پر کیے گئے ہیں۔

Leave a Reply