انوار الحق کاکڑ دبئی ایکسپو سٹی پہنچ گئے، پاکستان پویلین کا دورہ، ’لیونگ انڈس انیشیٹو‘ پر بریفنگ

, ,


دبئی : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اقوام متحدہ کی28ویں کانفرنس آف پارٹیز (کوپ 28) کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کے لیے دبئی ایکسپو سٹی پہنچ گئے۔ جمعے کو پی ایم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دوبئی ایکسپو سٹی آمد پر وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ علاوہ ازیں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اقوام متحدہ کی 28ویں کانفرنس آف پارٹیز کے لئے قائم کئے گئے پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔ وزیراعظم کو لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کے لئے مذاکرات اور سہولت کاری کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بتایا گیا۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کو ’لیونگ انڈس انیشیٹو‘ کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی جو کہ آبنائے دریائے سندھ کے قدرتی بہاﺅ اور ماحولیاتی اتار چڑھاﺅ کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کی بحالی کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے پویلین میں پاکستانی موسمیاتی ماہرین سے بھی ملاقات کی اور موسمیاتی تبدیلی کے خطرے کو کم کرنے کے حوالے سے ان کی کوششوں کو سراہا۔ نگران وفاقی وزراءبرائے خارجہ ، موسمیاتی تبدیلی اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

Leave a Reply