تازہ ترین
>>ایف بی آر نے ستمبر کیلئےمقرر 795 ارب ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرلیا>>نوازشریف کی واپسی پرقانون اپناراستہ اختیارکرے، عمران خان کا مقابلہ فوج نہیں ریاست کے ساتھ ہے، انوارالحق کاکڑ>>60 ڈالر فی بیرل تیل کا طویل مدتی معاہدہ، پاکستانی وفد 10 اکتوبر کو روس روانہ ہوگا>>بلوچستان میں ایم ڈی کیٹ کے پرچے آﺅٹ ہونا انتظامی نااہلی ہے، ٹیسٹ منسوخ کیا جائے، پی ایس ایف>>ڈیرہ بگٹی سے اغوا 6 فٹبالرز میں 4 بازیاب، گھروں تک پہنچا دیا گیا>>مستونگ بم دھماکہ انتظامیہ کی نااہلی ہے، حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی، اسرار زہری>>مستونگ خودکش دھماکے کا مقدمہ نامعلوم حملہ آوروں کیخلاف درج>>جامعہ تربت کا وائس چانسلر کی زیرصدارت ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا 17 ویں اجلاس>>دھماکے سے متعلق تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے، نگران وزیراعلیٰ بلوچستان>>کوئٹہ ،کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا ٹراما سینٹر کا دورہ، زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کرنے کی ہدایت

امریکی یومِ آزادی پر فائرنگ کے واقعات، 12 افراد ہلاک، 60 زخمی

, ,

واشنگٹن : امریکہ میں یومِ آزادی کے ویک اینڈ کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک درجن سے زائد افراد ہلاک اور کم ازکم 60 زخمی ہوگئے۔ ان میں 6 افراد شکاگو میں مخصوص پریڈ کے دوران فائرنگ میں مارے گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فائرنگ کے واقعات سے قبل اوہایو کے علاقے اکرون میں پولیس کی جانب سے ایک سیاہ فام نوجوان جے لینڈ واکر کے بہیمانہ قتل کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہورہے تھے۔اس کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ جب نوجوان نے پولیس سے بچ کر فرار ہونے کی کوشش کی تو اسے 60 گولیاں ماری گئیں۔اس واقعے کے بعد احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے تھے جس کے سبب اکرون میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی تھی۔بعدازاں اوہایو کے علاقے ٹولیڈو میں ایک 21 سالہ نوجوان کو اس کے گھر کے باہر گولی مار کر قتل کردیا گیا۔شگاگو کے شہر ہائی لینڈ پارک میں 4 جولائی کی پریڈ شروع ہونے کے 10 منٹ بعد ایک مسلح شخص نے ہائی پاورڈ رائفل سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 16 زخمی ہوگئے۔واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوگیا جس کی پولیس نے تلاش شروع کردی جبکہ امریکی اخبارکی رپورٹ میں کہا گیا کہ لوگوں کو جہاں وہ موجود ہیں وہیں پناہ لینے کی ہدایت کی گئی۔ایک مقامی ہسپتال کا کہنا تھا کہ انہوں نے 26 زخمیوں کا علاج کیا۔ہائی لینڈ پارک کے ایک رہائشی مائلز زریمسکی نے بتایا کہ میں نے ایک کے بعد ایک 20 سے 25 گولیاں چلنے کی آواز سنی اس لیے یہ فائرنگ بندوق یا شاٹ گن سے نہیں کی گئی تھی۔اخبار کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پولیس لوگوں کو کہہ رہی تھی کہ ہر کوئی منتشر ہوجائے یہاں رہنا محفوظ نہیں ہے۔فائرنگ کے واقعے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ میں مسلح تشدد کی وبا کے خلاف لڑائی نہیں روکوں گا۔امریکی صدر نے کہا کہ جون کے آخر میں انہوں نے ایک دہائی میں سب سے نمایاں اسلحہ کنٹرول کے اقدامات کو قانون میں بدلنے کے بل پر دستخط کیے ہیں لیکن ابھی بہت کام کرنا باقی ہے۔گزشتہ برس یوم آزادی کے ویک اینڈ پر فائرنگ کے مختلف واقعات میں 19 افراد مارے گئے تھے جبکہ 100 زخمی بھی ہوئے۔

Leave a Reply