الیکشن کمیشن اور نیب ترمیمی بل قانون بن گئے،سپیکر نے دستخط کردیئے

, ,

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے الیکشن ترمیمی بل اور نیب ترمیمی بل کو قانون کی شکل دینے کی سمری پر دستخط کر دئیے۔ جس کے بعد دونوں قوانین آج (بدھ کو) باضابطہ لاگو ہو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن ترمیمی بل اور نیب ترمیمی بل صدر نے بغیر توثیق واپس بھجوا دئیے تھے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے دونوں بلز سے متعلق صدارتی فائل سپیکر راجہ پرویز اشرف کو بھجوا ئی تھی۔ آئین کے آرٹیکل 75 کی شق 2 کے تحت دونوں بلز کو قانون کی شکل دینے کی سمری ساتھ شامل تھی۔ سپیکر نے گذشتہ روز سمری پر دستخط کئے تھے۔ اور دونوں بلز قوانین کی شکل اختیا کر گئے۔ دونوں قوانین آج باضابطہ لاگو ہوجائیں گے۔ حکام قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ دونوں کا گزٹ نوٹیفیکشن بھی جا ری ہوگا،الیکشن ترمیمی بل سے سمندر پار پاکستانیوں کا ووٹ کا حق ختم ہو گیا ہے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین بھی استعمال نہیں ہوگی۔ نیب ترمیمی بل کے لاگو ہونے سے احتساب کا ادارہ عضو معطل بن جائے گا

Leave a Reply